ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کے متعلق دکھی ہونے والا بیان کبھی نہیں دیا: یوتھ کانگریس

راہل گاندھی کے متعلق دکھی ہونے والا بیان کبھی نہیں دیا: یوتھ کانگریس

Sun, 30 Jun 2019 13:05:10    S.O. News Service

نئی دہلی30 جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس پارٹی میں رہنماؤں کے استعفے کی جھڑی لگی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایسا راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد سے ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کو اس بات کا دکھ ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا، لیکن اس کے بعد بھی کسی وزیر اعلی، سیکرٹری جنرل یا صوبائی ذمہ دار نے شکست کی ذمہ داری لے کر استعفیٰ نہیں دیا۔اگرچہ اب اس کو لے کر یوتھ کانگریس کا آفیشیل بیان سامنے آیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے حوالے سے فرضی خبریں چل رہی ہیں۔ راہل گاندھی نے بڑے لیڈروں کے استعفیٰ نہ دینے سے دکھ ہونے والا بیان کبھی دیا ہی نہیں تھا۔ راہل گاندھی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں نمایاں بیان غلط ہے۔ یوتھ کانگریس نے یہ بھی کہا ہے کہ راہل گاندھی پر فرضی خبروں کے چلنے سے دکھی ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ واضح ہو کہ یہ خبر آئی تھی کہ بدھ کو یوتھ کانگریس کے اجلاس میں کانگریس کے کارکنوں اور رہنماؤں سے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا، لیکن اس کے بعد بھی کسی وزیر اعلی، سیکرٹری جنرل یا صوبائی ذمہ دار نے شکست کی ذمہ داری لے کر استعفیٰ نہیں دیا۔ اس کے بعد سے ہی کانگریس میں استعفوں کا انبار لگ گیا۔ اب تک تقریبا 150 لیڈر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔


Share: