نئی دہلی24(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اگلے عام انتخابات سے محض چند ماہ قبل رام مندر کا مسئلہ پھر سے گرم ہو گیا ہے۔ ایودھیا میں وی ایچ پی دھرم سنسد کر رہی ہے تو شیوسینا رام مندر کی تعمیر کو لے کر جارحانہ ہو گئی ہے، وہیں اب آر ایس ایس بھی رام مندر کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے چار مراحل کی منصوبہ بنالیا ہے۔ 2019 میں بطور وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسری میعاد دلانے کی کوششوں میں آر ایس ایس نے رام مندر معاملے میں سرگرمی دکھانی شروع کر دی ہے۔ آر ایس ایس نے وی ایچ پی (وشو ہندو پریشد) اور سنتوں کی مدد سے چار مراحل میں تحریک کی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اسے 1990 کی دہائی میں لال کرشن اڈوانی کی قیادت میں رام جنم بھومی تحریک کے بعد یہ سب سے رام مندر تحریک مانی جارہی ہے ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے اعلیٰ سطح کے ذمہ داران کے درمیان کئی دور کی طویل ملاقات اور کئی شہروں کا دورہ کرنے کے بعد آر ایس ایس نے چار مراحل میں اس کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر دباؤ بنایا جا سکے۔ آر ایس ایس وی ایچ پی کے دھرم سنسد کے ساتھ اپنے چار مراحل کے منصوبہ کا آغاز کرے گا۔ اتوار کو ایودھیا، ناگپور اور بنگلور میں جلسہ عام کے ساتھ اس کا آغاز ہو جائے گا۔پہلا مرحلہ : 25 نومبر سے شروع ہو گا، جس میں وی ایچ پی سادھو سنتوں کے ساتھ ملک بھر میں چھوٹی بڑی مذہبی اجتماع منعقد کرے گا۔ اس طرح ملک بھر میں 153 مذہبی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں 3 سب سے بڑا منظم ایودھیا، ناگپور اور بنگلور میں منعقد کیا جائے گا، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے آنے کی امید ہے۔ دوسرا مرحلہ: اس میں ممبران پارلیمنٹ پر دباؤ بنایا جائے گا، سادھو سنت مندر پر تیار مسودے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) کے ممبران پارلیمنٹ کو سونپے جا ئیں گے۔ مودی حکومت نے مندر کی تعمیر کو لے کر ابھی تک کسی بھی طرح آرڈیننس لانے کا عندیہ نہیں دیا ہے، لیکن اس مرحلے کے ذریعے پارلیمنٹ میں رام مندر سے منسلک ذاتی بل کو حمایت کرنے کا دباؤ بنایا جا سکے گا۔ راجیہ سبھا ایم پی آر کے سنہا نے اس معاملے پر ذاتی بل لانے کی بات کہہ چکے ہیں۔تیسر ا مرحلہ: رام مندر کے لئے آر ایس ایس اور وی ایچ پی تابڑ توڑ ریلیاں اورعوامی اجلاس کریں گی۔ اسی سلسلے میں وی ایچ پی دہلی میں 9 دسمبر کو جلسہ عام منعقد کرے گی۔ اس میں یوپی، ہریانہ اور دہلی کے قریب 20 اضلاع سے وی ایچ پی کے کارکن شامل ہو سکتے ہیں۔ چوتھا مرحلہ 18 دسمبر سے وی ایچ پی ملک بھر پوجا اور ہون پروگرام چلائے گی ۔