ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی سے بدلہ لیا

راجستھان: بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی سے بدلہ لیا

Mon, 14 Dec 2020 20:20:18    S.O. News Service

جے پور14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے 12 اضلاع کے 12 بلدیہ میں 1775 وارڈوں میں، کانگریس کے 620، بی جے پی کے 548، بی ایس پی کے سات، سی پی آئی کے دو، سی پی آئی کے دو، آر ایل پی کے ایک کے ساتھ ساتھ 595 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست کے 12 اضلاع میں 50 بلدیات (43 بلدیات اور 7 سٹی کونسلوں) میں ممبر آسامیوں کے لیے ہونے والے عام انتخابات کے نتائج جاری کردیئے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے کمشنر پی ایس مہرہ نے بتایاہے کہ تمام اداروں کے 1775 وارڈوں میں سے کانگریس کے 620، بی جے پی کے 548، بی ایس پی کے سات، سی پی آئی کے دو،سی پی آئی کے دو، آر ایل پی کے ایک اور 595 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ایک ہفتہ پہلے بی جے پی کوسبقت ملی تھی جس پرباضابطہ پریس کانفرنس کرکے اسے کسان تحریک کے زمانے میں سرکارکی پالیسی پرمہربتایاگیاہے۔لیکن ان نتائج کے بعدپریس کانفرنس نہیں ہوئی ہے۔


Share: