ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان :ہنومان جینتی جلوس پر پتھراو کے بعد تشدد ، پولیس سمیت تقریبا ایک درجن افراد زخمی

راجستھان :ہنومان جینتی جلوس پر پتھراو کے بعد تشدد ، پولیس سمیت تقریبا ایک درجن افراد زخمی

Sun, 01 Apr 2018 20:04:08    S.O. News Service

جے پور ،یکم اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )راجستھان کے پالی ضلع کے جیتارن قصبہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہنومان جیتنی پر نکالے گئے جلوس پر پتھراو کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد میں پولیس اہلکاروں سمیت تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھ گاڑیوں اور کچھ دکانوں کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔ضلع افسر سدھیر کمار شرما نے بتایا کہ حالات پر قابو پانے کیلئے کیلئے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب ہنومان جینتی کا جلوس قصبے کے مین بازار سے ہوکر گزر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اچانک کچھ لوگوں نے جلوس پر پتھراو شروع کردیا ، جس سے لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بھی پتھراو شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد شہر میں تشدد اور آگ زنی بھڑگ گئی ، جس میں مسافر بسوں سمیت تقریبا آدھا درجن گاڑیوں ، دکانوں اور چھوٹے مال کو آگ کے حوالے کردیا گیا۔


Share: