ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں ’لو جہاد‘ کے نام پر ماحول خراب کرنے کی کوشش 

راجستھان میں ’لو جہاد‘ کے نام پر ماحول خراب کرنے کی کوشش 

Sun, 24 Jun 2018 20:53:35    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )راجستھان کے ہنڈون میں لو جہاد کے نام پر بجرنگ دل پر ماحول بگاڑنے کا الزام لگا یا ہے، ہنڈون کے جس کانگریس کونسلر نفیس احمد پر بجرنگ دل نے لو جہاد کا الزام لگایا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک من گھڑت کہانی ہے۔

نفیس احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، جس لڑکی کو لے کر الزام عائد کیا جا رہا ہے، وہ میرے بھتیجے کی بیوی ہے۔ ہمارے اوپر لگا الزام بے بنیاد ہے، میں یہ الزام سن کر حیران اور دکھی ہوں۔

جس لڑکی کے حق میں بجرنگ دل ہنگامہ کر رہا ہے اور کانگریس کونسلر نفیس احمد اور ان کے بھتیجے پر کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے، وہ اترپردیش کے بریلی کی رہنے والی ہے، بجرنگ دل کا الزام ہے کہ نفیس کے رشتہ دار نے لڑکی کے ساتھ دھوکے سے شادی کی ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

وہیں لڑکی نے کانگریس کونسلر کے بھتیجے پر لو جہاد، آبروریزی، اغوا اور مارپیٹ سمیت کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے خواتین کمیشن جے پور میں شکایت دی ہے اور اپنی حفاظت کی فریاد کی ہے۔


Share: