ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں مظاہرین کسانوں نے بی جے پی لیڈر کے کپڑے پھاڑے

راجستھان میں مظاہرین کسانوں نے بی جے پی لیڈر کے کپڑے پھاڑے

Sat, 31 Jul 2021 11:12:38    S.O. News Service

جے پور،31؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)مرکز کی مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی ناراضگی اب بی جے پی لیڈروں پر بھاری پڑتی جا رہی ہے۔ جمعہ کو راجستھان کے شری گنگا نگر میں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں نے بی جے پی لیڈر کیلاش میگھوال پر حملہ کر دیا اور ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ بی جے پی لیڈر میگھوال مہنگائی اور آبپاشی کو لے کر بی جے پی لیڈروں کے ایک مظاہرہ میں حصہ لینے وہاں پہنچے تھے، تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔


Share: