رائے بر یلی، 3 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کے امیٹھی دورے سے ایک دن پہلے کانگریس کنوینر سونیا گاندھی کے حلقہ رائے بریلی میں آویزاں ہورڈنگ میں کہا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی آئندہ انتخابات میں ناکام ثابت ہوں گی۔رائے بر یلی کے نہر روڈ پر خو د کو مودی اور یوگی حامی بتانے والے ارون سنگھ کی طرف سے آویزاں ہورڈنگ میں پرینکا کی مخالف میں کلمات درج ہیں ۔ واضح ہو کہ تضحیک آمیزکلمات پر مبنی ہورڈنگ میں موبائل نمبر بھی درج ہے ۔ اس ہورڈنگ کے بعد کانگریس کارکنوں میں زبردست غصہ ہے اور انہوں نے اس ہورڈنگ کو فوری طور پرہٹائے جانے کی مانگ کی ہے ۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی خواتین مخالف ہے اور وہ گاندھی خاندان کی بے عزتی کا کوئی موقع نہیں چھوڑنا چاہتی ہے ۔ غور طلب ہے کہ کل نریندر مودی کانگریس کے گڑھ امیٹھی آ رہے ہیں، وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کریں گے۔ امیٹھی کانگریس صدر راہل گاندھی کا انتخابی حلقہ ہے ، جبکہ رائے بر یلی کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کا انتخابی حلقے اور دونوں ہی متصل واقع ہے ۔