تریونت پورم،2نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں ہوا زہریلی ہونے پر ہیلتھ ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔وہیں حکومت نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو 5 نومبر تک بند رہنے کا حکم دیا ہے۔اس دوران لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے دہلی کی آلودگی کو لے کر طنز کیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے گجرات سیاحت کی ٹیگ لائن کا استعمال کیا ہے۔ان کے اس طنز پر سوشل میڈیا پررد عمل بھی آ رہے ہیں۔ششی تھرور نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں لکھا ہے، کب تک زندگی کاٹو گے سگریٹ، بیڑی اور سگار میں کچھ دن تو گزار دہلی این سی آر میں - دہلی ٹورزم۔ اس تصویر میں نیچے لکھا ہے کہ دہلی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔گیس چیمبر بنے دہلی قومی دارالحکومت علاقہ اب راحت ملنے کے آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں،ہفتہ کو بھی یہاں لوگوں کا دم گھٹتا رہا،صبح کے وقت ہوا انتہائی زہریلی بنی ہوئی تھی،کئی مقامات پر آلودگی نے جمعہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،آلودگی کی وجہ سے دہلی میں ہیلتھ ایمر جنسی نافذ لگائی جا چکی ہے، اس کے ساتھ ہی 5 نومبر تک دہلی کے تمام اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق، آج بھی دہلی کا دم ایسے ہی گھٹتا رہے گا،اس کے بعد آلودگی میں معمولی کمی کے آثار ہیں۔