نئی دہلی،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے صبح میں سردی کا احساس ہوا۔اس دوران کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح کے وقت دوبد اور دھوئیں کی چادر چھائی رہی۔صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے دن میں آسمان صاف رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔افسر نے کہاکہ آسمان صاف رہے گا اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری کے ارد گرد رہنے کے آثار ہیں۔جمعہ کو کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔