ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خواتین ووٹروں کے لئے 100 پنک پولنگ بوتھس بنگلورو کے 74فیصد مکانوں کو ووٹر لسٹ اور گائیڈس فراہم

خواتین ووٹروں کے لئے 100 پنک پولنگ بوتھس بنگلورو کے 74فیصد مکانوں کو ووٹر لسٹ اور گائیڈس فراہم

Tue, 08 May 2018 12:16:45    S.O. News Service

بنگلورو 7 مئی (ایس او  نیوز) 12مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹروں کو راغب کرنے کی غرض سے الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ بنگلورو ضلع کے الیکٹرول افسر مہیشور راؤ نے یہ بات بتائی ۔ بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آخر میں جملہ 7 لاکھ 56 ہزار افراد کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرکے انہیں شناختی کارڈ بھی فراہم کردئے گئے ہیں ۔جبکہ شہر میں رائے دہندوں کی تعداد 91 لاکھ 30 ہزار ہے ۔ ان تمام کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے متعلق آگاہ کرنے کی غرض سے بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ معذورین کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس بار تقریباً 26 ہزار معذورین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے ۔ قانون کی خلاف ورزی کے معاملہ میں اب تک 6 کروڑ روپئے نقد اور 17کروڑ روپئے مالیت کی اشیاء ضبط کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس بات 8,489 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں ۔ان میں 1200بوتھوں کو حساس اور 324 بوتھوں کو حساس ترین بوتھ کے طور پر نشاندھی کی گئی ہے ۔ جئے نگراسمبلی حلقے کے سوائے دیگر 27 حلقوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ جئے نگر اسمبلی حلقہ کے سوائے تمام اسمبلی حلقوں کے 431 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابات کے موقع پر کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ درپیش نہ ہونے کے لئے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سکیورٹی کے طور پر 7,776سکیورٹی عملہ ، 550 موبائل اسکواڈ ، 5,501 مرکزی نیم فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ اسپیشل الیکٹرول افسر منوج نے بتایاکہ اب تک شہر کے 74فیصد مکانوں کو ووٹر لسٹ اور گائیڈس فراہم کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ووٹروں کو راغب کر نے کیلئے 9مئی کو بوتھ سطح پر کینڈل لائٹ مہم چلائی جائے گی ۔ انہوں مزید بتایاکہ اس بار خواتین کیلئے خصوصی پولنگ بوتھس قائم کئے جائیں گے ۔ تقریباً 100 بولنگ بوتھ کو پنک پولنگ بوتھ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جو صرف خواتین ووٹروں کے لئے ہے ۔ 


Share: