ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ میں جرائم کا گراف: ایک سال میں 1451 قتل کے واقعات، ڈکیتی،لوٹ میں اضافہ، ریپ میں کمی

جھارکھنڈ میں جرائم کا گراف: ایک سال میں 1451 قتل کے واقعات، ڈکیتی،لوٹ میں اضافہ، ریپ میں کمی

Sat, 30 Oct 2021 21:09:21    S.O. News Service

رانچی، 30اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ میں قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جھارکھنڈ پولس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 تک قتل کے 1426 واقعات ہوئے ہیں۔ وہیں اس سال ستمبر 2021 تک قتل کے 1451 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال ڈکیتی کے 88 واقعات کے مقابلے میں صرف ایک کیس کے اضافہ کے ساتھ 89 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ رواں سال ڈکیتی کی 508 وارداتوں کے مقابلے میں 538 مقدمات درج ہوئے، جبکہ چوری کے 7138 مقدمات کے مقابلے 7156 مقدمات درج ہوئے۔ اغواء برائے تاوان کے 15 مقدمات کے بجائے رواں سال 31 مقدمات درج ہوئے ہیں۔تاہم اس دوران عصمت دری کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ ریاستی پولیس کی اس رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 تک ریاست میں 1361 کیس درج کیے گئے تھے۔ تاہم اس سال کیسز کی تعداد کم ہو کر 1230 تک پہنچ گئی۔جھارکھنڈ پولس کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر جرائم میں کمی آئی ہے۔ سال 2020 میں جنوری سے ستمبر تک تھانوں میں 46790 قابلِ سماعت جرائم کا اندراج کیا گیا، جبکہ اس سال 45677 تھانوں میں قابلِ سماعت جرائم کے مقدمات میں کمی آئی ہے۔


Share: