ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا: گانگوڈ دیہات میں 5کروڑروپیوں کی مالیت سے تعمیر کردہ سڑک پر کیچڑ ہی کیچڑ:سرکاری رقم کہاں غائب ہوئی ،عوام نے کیا جانچ کا مطالبہ

جوئیڈا: گانگوڈ دیہات میں 5کروڑروپیوں کی مالیت سے تعمیر کردہ سڑک پر کیچڑ ہی کیچڑ:سرکاری رقم کہاں غائب ہوئی ،عوام نے کیا جانچ کا مطالبہ

Sun, 28 Aug 2022 20:29:46    S.O. News Service

جوئیڈا:28؍اگست(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کی پچھڑی دیہات گانگوڈا میں 5کروڑروپئے کی مالیت سے تعمیر کردہ سڑک بسوں کی آمدو رفت کے لئے بیکارہوجانے سے اسکولی بچوں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

5کروڑ روپئے خرچ کرکے تعمیر کردہ سڑک گدلےپن کا شکار ہوگئی اورجہاں تہاں ر چھوٹے چھوٹے تالاب  نظر آرہے ہیں۔ ایسی خستہ روڈ پر اسکولی بچے اورعوام  متعلقہ محکمہ کے افسران کی ملامت کرتےہوئے گزرتے رہتےہیں۔ حالات سے تنگ آکر عوام نے بس کو روک کر احتجاج کیا اور افسران کو متنبہ کیا کہ سڑک کی ٹھیک درستی نہیں کی گئی تو تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

سڑک پر ہی بس کو روک کر احتجاج کے دوران چندرکانت دیسائی نے کہاکہ پی ایم جی ایس وائی منصوبے کے تحت جوئیڈا ۔ گانگوڈا 10 کلومیٹر لمبی سڑک  پر تارکول بچھانےکےلئے 5کروڑ روپئے منظور کئےگئے تھے۔ فوریسٹ محکمہ روڑے اٹکانے کی وجہ سے کیمیکل مکس سڑک تعمیر کی گئی ۔ اس سڑک کے دونوں اطراف 20مضافات کے 45سے زائد طلبا اور 2ہزار سے زائد مقامی لوگ رہتے ہیں۔تارکول والی سڑک  3کلومیٹر ہے، 2کلومیٹر کی سڑک پر کیچڑ ہی کیچڑ ہی ہے  ۔ 5کلومیٹر لمبی سڑک مٹی کا گدلاپن ہونے سے سواریوں اور راہ گیروں کے لئے استعمال کے لائق نہیں ہے۔ بسوں کا انتطام ہے لیکن سڑک خستہ ہوگئی ہے۔ گانگوڈ سڑک کی ریکارپٹنٹ کےلئے پی ایم جی ایس وائی منصوبے کے تحت 40لاکھ روپئے منظور کئے گئے تھے۔ لیکن متعلقہ رقم سے کوئی کام نہیں ہواہے مگر سرکاری رقم کہاں گئی اس تعلق سے مقامی عوام نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر متعلقہ سڑک درست نہیں کی گئی تو تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا انہوں نے انتباہ دیا۔ اس موقع پر گانگوڈ گرام پنچایت کے نائب صدر پروین دیسائی ، گجانن ، گوند، راجا رام دیسائی ، دلیپ گاؤنکر ، اسکولی بچے ، والدین و سرپرست موجود تھے۔


Share: