ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کینرامیں ڈینگی بخار کی وجہ سے ایک اور شخص ہوا موت کا شکار

جنوبی کینرامیں ڈینگی بخار کی وجہ سے ایک اور شخص ہوا موت کا شکار

Thu, 15 Aug 2019 12:51:04    S.O. News Service

منگلورو15/اگست (ایس او نیوز)جنوبی کینرا ضلع میں ڈینگی بخار کی وجہ سے مرنے والوں میں ایک اورشخص کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ڈینگی بخار سے واقع ہونے والی اموات کی تعداد 10ہوگئی ہے۔

 ڈینگی بخار کا شکار ہونے والے شخص کانام گنیش کرکیرا(35سال) بتایا جارہا ہے، جو جیپو پٹنا کا رہنے والا تھا۔گنیش کو ڈینگی بخار کے مشتبہ مریض کے طور پر 13اگست کو منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے وہ آج صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔گنیش کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جیپو علاقے میں واقع ساگر ٹراویلس کے دفتر میں ملازمت کررہا تھا۔


Share: