ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیرمیں رام مندرپردھرم سبھا

جموں وکشمیرمیں رام مندرپردھرم سبھا

Sun, 16 Dec 2018 22:39:52    S.O. News Service

سری نگر، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں اتوار کو وشو ہندو پریشد کے زیر اہتمام ایک دھرم سبھا (مذہبی کانفرنس)منعقدہوئی جس میں سرکردہ ہندو سادھوؤں اور سنتوں کے علاوہ ہندو مذہب کے سینکڑوں پیروکاروں نے شرکت کی۔

پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی اس دھرم سبھا کے مقررین نے کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ایودھیا میں بابری مسجد کے متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہاہے کہ ہم نے بابری مسجد کا ڈھانچہ توڑنے کے لئے کسی سے اجازت حاصل نہیں کی تھی اور اسی طرح ایک دن ایودھیا کی جانب چل پڑیں گے اور رام مندر کی تعمیر کا خواب پورا کریں گے۔


Share: