ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر میں انتظامی تبدیلی، 13 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

جموں و کشمیر میں انتظامی تبدیلی، 13 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

Thu, 05 Jul 2018 11:17:28    S.O. News Service

سرینگر 5جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر حکومت نے انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 13 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا جس میں سات ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے دیر رات جاری ایک حکم نامہ کے مطابق کمشنر اصغر حسن سمون کا تبادلہ کرکے مویشی پالن (بھیڑپروری ) محکمہ پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر اتھارٹی کی صدر سریتا گپتا کا تبادلہ کرکے اعلی تعلیم محکمہ ڈپٹی کمشنر کا سیکرٹری بنایا گیا ہے. محمد جاوید خان تکنیکی تعلیم، امور نوجوان کھیل کے سیکشن کے سیکرٹری کو اس سیکشن کے اضافی چارج سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ مویشی پروری کے کمشنرکا تبادلہ قبائلی معاملات کے سیکشن میں کیا گیا ہے۔ قبائلی امور کے محکمہ کی سیکرٹری سلمی حامد کو جموں و کشمیر خصوصی اتھارٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔اسکول کی تعلیم کے سیکشن کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ کوپی ایچ آئی اور سیلاب کنٹرول محکمہ کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے آئی اے ایس افسران کا یا تو تبادلہ کیا گیا ہے یا ان کے محکمہ میں ترمیم کی گئی ہے ۔ 


Share: