ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرائم کی دنیا کے لئے ہیرو بن گئے ہیں یوپی کے وزیر اعلی: اکھلیش یادو

جرائم کی دنیا کے لئے ہیرو بن گئے ہیں یوپی کے وزیر اعلی: اکھلیش یادو

Sat, 24 Jul 2021 23:34:52    S.O. News Service

لکھنؤ،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کبھی جرائم کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی بات کرنے والے اترپردیش کے وزیر اعلی جرائم دنیا کے لئے ہیرو بن گئے ہیں اور ان کا پورا انتظامیہ افسران کے سامنے سرنگو ہے۔ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ اترپردیش پوری طرح جنگل راج میں تبدیل ہوگیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد بے لگام ہیں اور بہن بیٹیاں حیوانیت کی شکار ہو رہی ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب لوٹ، اغوا، قتل اور بے روزگار کے واقعات نہ ہوتے ہوں۔ اترپردیش میں آج جو حالت ہے اس سے سماج کا ہر شخص خائف ہے۔ بدلے کے جذبے سے اپوزیشن کے خلاف ہراسانی کی کارروائی تو عام بات ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اب تو اظہار رائے کی آزادی پر بھی یہاں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا کی آواز آئی ٹی اور ای ڈی کے ذریعہ دبائی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت اور بی جے پی کے خلاف تبصرہ کرنا بھی جرم ہوگیا ہے۔ ملک سے غداری کے مقدمے تو ہر مخالفیں پر لگائے جاتے ہیں۔ عوام پریشان ہیں اور اب بس سال 2022 کے اسمبلی انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔ بی جے پی سے آزاد اترپردیش بنانے کا عوام کا ارادہ تبھی کامیابی ہوگا۔


Share: