ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جب کشمیریوں کی بات ہوتی ہے تو دوہرا معیار اختیار کیا جاتا ہے: محبوبہ مفتی

جب کشمیریوں کی بات ہوتی ہے تو دوہرا معیار اختیار کیا جاتا ہے: محبوبہ مفتی

Thu, 12 Nov 2020 13:11:06    S.O. News Service

سری نگر،12؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں عدالت عظمیٰ کی طرف سے حق آزادی پر برہمی ظاہر کرنے پر متفق ہوں لیکن جب بات کشمیریوں کی ہوتی ہے تو دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی ضمانتی عرضی کو ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے رد کرنے پر عدالت عظمیٰ کی برہمی کے رد عمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

موصوفہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں عدالت عظمیٰ کے حق آزادی پر برہمی ظاہر کرنے پر متفق ہوں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ برہمی یکطرفہ ہے کیونکہ سینکڑوں کشمیری اور صحافی بے بنیاد الزامات پر جیلوں میں بند ہیں۔ ان کی سنوائی تک نہیں ہوتی ہے عدالتی حکمناموں کی بات ہی نہیں ہے۔ ان کی آزادی کے لئے برہمی کا مظاہرہ کیوں نہیں کیا جاتا ہے'۔


Share: