ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھوکٹّو فلائی اوور پُل کی تعمیر میں تاخیر۔ ڈی وائی ایف وائی نے منعقد کی پُل کی نقلی افتتاحی تقریب !

تھوکٹّو فلائی اوور پُل کی تعمیر میں تاخیر۔ ڈی وائی ایف وائی نے منعقد کی پُل کی نقلی افتتاحی تقریب !

Sun, 30 Dec 2018 23:38:28    S.O. News Service

منگلورو30؍دسمبر (ایس او نیوز) تھوکٹو کے مقام پر فلائی اوور پُل کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کے خلاف بطور احتجاج ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا (ڈی وائی ایف آئی) کے اراکین نے ایک نقلی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے وزیراعظم نریندرا مودی، مرکزی وزیر نتین گڈکری،نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کے خلاف مظاہرہ کیا، کیونکہ 30دسمبر تک فلائی اوور کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کا وعدہ پور ا نہیں ہوا ہے ۔مظاہرین نے تین افرادکے چہرے پر وزیراعظم، مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان کا نقاب چڑھارکھا تھااورانہیں جلوس کی شکل میں تھوکٹو فلائی اوور کے قریب لاکر نامکمل پُل کی نقلی افتتاحی تقریب منعقد کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایف وائی کے ڈسٹرکٹ سکریٹری سنتوش بجال نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے اچھے دن کا وعدہ کرکے اقتدار حاصل کیاتھا، لیکن وہ اچھی سڑک بھی فراہم نہیں کرسکے۔ مثال کے طور پرپمپ ویل او رتھوکٹو کے فلائی اوور س کو دیکھا جاسکتا ہے۔یہ احتجاج عوام کے اندر رکن پارلیمان اور ان کی حکومت کے جھوٹے وعدوں کے بارے میں بیداری لانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔‘‘

اس موقع پر سی پی آئی ایم سکریٹری کرشنپّا سالیان، کانگریس ترجمان فاروق الال، کوٹیکر بیڑی یونین کی صدر پدماوتی ایم شیٹی، مزدوریونین لیڈر جینت نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: