ولّوپورم19اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدرے جا رہی ایک بس ایک کارسے ٹکرا جانے کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب بس یو ٹرن لے رہے سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصادم سے آگ لگ گئی۔حادثے میں کل 13 افراد زخمی ہو گئے۔ایک سینئر پولیس افسر نے کو بتایاکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور، بس کا ایک کنڈکٹر اور25سالہ منیشاکی جل کر موت ہوگئی۔افسر نے بتایا کہ بس میں 23 مسافر سوار تھے اور دیر رات ڈیڑھ بجے کے قریب جب حادثہ ہوا اس وقت ان میں سے زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔مسافروں میں ایک پولیس اہلکار بھی تھا جس نے بس کے ایمرجنسی دروازے سے نکلنے میں مسافروں کی مدد کی۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے اور مرنے والوں کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے ٹریفک روکنا رہا۔