ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / تعلقہ کے مختلف مقامات پر شیوراتری کی مناسبت سے خصوصی مذہبی رسومات اداکئے گئے

تعلقہ کے مختلف مقامات پر شیوراتری کی مناسبت سے خصوصی مذہبی رسومات اداکئے گئے

Fri, 24 Feb 2017 18:28:50    S.O. News Service

بھٹکل:24/فروری    (ایس او نیوز) تعلقہ کے مختلف شیوا پوجاکئے جانے والے مقامات پر مہاشیو راتری بہت ہی شردھا اور بھگتی کے ساتھ منائی گئی ۔ بھگتوں  نے  جمعہ کی صبح سویرے 5-30بجے سے ہی پھول، پھل وغیرہ لے کر مرڈیشور کے ساحل کنارےکی مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کی۔ شام تک بھگتوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔ مندر کے اندر شیوراتری کے مخصوص مذہبی رسومات کو ادا کیا گیا ۔ تعلقہ کے دیگر مقامات شرالی کے ہرکلی، موڈبھٹکل ، مٹھلی گرام پنچایت حدود کے تلان ، آسارکیری ، سونارکیری میں اطراف کے بھگتو ں نے مذہبی رسومات کو اداکئے۔


Share: