ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تبلیغی جماعت کے 31غیر ملکیوں کو ان کے ملک روانہ کرنے مدراس ہائی کورٹ کا حکم

تبلیغی جماعت کے 31غیر ملکیوں کو ان کے ملک روانہ کرنے مدراس ہائی کورٹ کا حکم

Wed, 17 Jun 2020 11:05:44    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) گذشتہ کل ایک ہم فیصلہ میں مدارس ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ 31 غیر ملکیوں کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت قائم مقدمہ ختم کرکے انہیں جلد از جلد اُن کے ملک روانہ کیاجائے۔ کیونکہ یہ لوگ پہلے ہی بہت زیادہ پریشانی برداشت کرچکے ہیں،واپس اپنے ملک جانا اُن کا حق ہے - کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کی مزید قید کورونا وبا میں انہیں حاصل آزادی کی خلاف ورزی ہے -عدالت نے اپنے فیصلہ میں مزید کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں کسی کو اس طرح جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔لہٰذا نھیں جلداز جلد ان کے ممالک واپس بھیج دینا چاہئے -جسٹس جی آر سوامی ناتھ نے اپنے فیصلہ میں کہا-انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو اچھا ہوا کہ عرضی گذار وں کو کورونا پازیٹیو نہیں ہوا لیکن کیاپتہ انہیں کل ہوجائے، جس کی وجہ سے ان کی جانیں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ لہٰذا جب عرضی گذار سفر کے اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہیں تو انہیں ان کے ممالک روانہ کردینا چاہئے -اس کے باوجود اگر انہیں جیل میں رکھا گیا تو یہ غیر معقول، غیر ضروری اورغیر منصفانہ ہوگا-تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو ضمانت دیتے وقت عدالت نے کہا کہ اگر عرضی گذار ویزا شرائط کی خلاف ورزی کے تعلق سے معافی نامہ بذریعہ حلف نامہ دیتے ہیں تو ان کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرکے انہیں جلد از جلد ان کے وطن بھیج دینا چاہئے، نیز جیل سے رہائی کے بعد انہیں فارنرایکٹ کے تحت کیمپوں میں رکھا جائے گا-اسی طرح کا فیصلہ نوح کی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ عدالت نے 22/مئی کو اور سہارنپور کی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ عدالت نے 10/جون کو دیا تھااور ان دونوں عدالتوں نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ممالک کے غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں پر غیر ملکی قوانین کے تحت عائد تمام دفعات کو بے بنیاد تسلیم کرتے ہوئے سبھی جماعتیوں کو بری کردیا تھا اور انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ جلد سے جلد سبھی جماعت والوں کو ان کے ملک بھیجنے کا انتظام کرے -


Share: