ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں کم عمر بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے والا ملزم گرفتار

بیلتنگڈی میں کم عمر بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے والا ملزم گرفتار

Mon, 04 Mar 2019 11:59:19    S.O. News Service

بیلتنگڈی 4؍فروری (ایس او نیوز) ایک عمر لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کی شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتارشدہ ملزم کا نام اشوک اچاریہ (31سال) بتایاجاتا ہے، جو بیلتنگڈی تعلقہ کے کارندور گاؤں کا رہنے والا ہے۔

جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی لڑکی کی عمر ۱۷سال بتائی جاتی ہے جو کہ ایک مقامی کالج میں پی یو سی کی طالبہ ہے۔لڑکی کی والد کی ملکیت والی زمین کا کوئی تنازع تھا جسے حل کرنے کے لئے ملزم اشوک اچاریہ کی مدد لی گئی تھی۔ مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ملزم نے لڑکی اور ا س کے گھر والوں کے ساتھ خوش گوار تعلقات بنالیے۔پھر مبینہ طور پر اسکول کی چھٹیوں کے دوران اس نے لڑکی کو اپنے آفس میں پڑھائی کرنے کے لئے بلالیا۔گزشتہ سال جولائی کے مہینے سے لڑکی اشوک کے آفس میں جانے لگی۔اس دوران ملزم نے اس لڑکی کے جسم کو نامناسب انداز میں چھونا شروع کیااور آبرو ریزی کی کوشش بھی کرڈالی۔ جب لڑکی نے اس کو اس طرح کی حرکتوں سے روکنے کی کوشش کی تو اس نے دھمکی دی کہ لڑکی تعلق سے مقامی اخبارات میں خبریں شائع کرکے اس کی عزت کو خاک میں ملا دے گا۔پھر اس کے بعد لڑکی نے اشوک کے دفتر جانا بند کردیا۔

بتایاجاتا ہے کہ امسال 21جنوری کو جب وہ بس کے ذریعے کالج جارہی تھی تو ایک بس سے دوسری بس بدلنے کے وقت اشوک وہاں پہنچ گیااور اپنے ساتھ اسے آٹو رکشہ میں کالج تک لے گیا اور اس دوران پھر اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی دست درازیاں کیں۔جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کی گئی۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ کی دفعہ 8,12اور آئی پی سی کی دفعہ 354,504کے تحت ملزم کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: