ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے مودی کے بیرونی دورے پر ‘بھاری خرچ’ کا دفاع کیا

بی جے پی نے مودی کے بیرونی دورے پر ‘بھاری خرچ’ کا دفاع کیا

Sun, 29 Jul 2018 22:07:55    S.O. News Service

نئی دہلی29جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں پر سرکاری خزانے سے ہونے والے ‘بھاری خرچ’ پر کانگریس کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

پارٹی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہےکہ “وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دورے پر پھیلائي جارہی باتوں سے الجھن میں نہ آئیں”۔

بی جے پی نے مسٹر مودی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بیرونی دورے پر ہونے والے خرچ کا موازنہ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسٹر مودی نے 2014 سے 2018 تک 36 بیرون ملک دورے کئے۔ اس دوران وہ 155 دن بیرون ملک رہے جس پر 387.24 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔ جبکہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 2009 سے 2013 کے درمیان 31 بیرونی دورے کئے اور وہ 131 دن ملک سے باہر رہے جس پر 386.35 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے بھی راجیہ سبھا میں 19 جولائی کو ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ “وزیر اعظم کے بیرونی دورے کا مقصد باہمی مفاہمت کو بڑھانا ہےاور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، ترقیاتی شراکت داري میں تعلقات کو مضبوط بنانا اور لوگوں کے درمیان باہمی رابطہ بڑھانا ہے۔


Share: