ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رہنماوشیشوراوجھا قتل معاملہ کے اہم گواہ کا گولی مار کر قتل

بی جے پی رہنماوشیشوراوجھا قتل معاملہ کے اہم گواہ کا گولی مار کر قتل

Fri, 28 Sep 2018 19:48:46    S.O. News Service

آرا،28؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے ریاستی نائب صدر رہے بھوجپور ضلع کے شاہ پور کے رہنما وشیشور اوجھاکے قتل کے اہم گواہ کمل کشور مشر کی جمعہ کی صبح بدمعاشوں نے گولی مارکرقتل کر دیا۔ قتل شاہ پور کے سون برشا گاؤں میں ہوئی جو کمل کشور مشر کا گاؤں ہے۔ وہیں ایک اور شخص کو بھی گولی ماری گئی ہے، جس کا آرا صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وشیشور اوجھا قتل کے اہم گواہ کا جمعہ کے روز ہوئی قتل کی واردات سے علاقہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور کئی تھانوں کی پولس کا سون برشا گاؤں میں پہرا لگا دیا گیا ہے۔ وشیشور اوجھا شاہ پور کی ایم ایل اے رہی منی دیوی اوجھا کے جیٹھ تھے اور بہار بی جے پی کے نائب صدربھی تھے۔ 12فروری 2016کو کرنامے پور اوپی تھانہ علاقہ کے سون برشا بازار پر ان کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے بعد وشیشور اوجھا کے چچازاد بھائی راج ناتھ کے بیان ہریش مشر، برجیش مشر، اوماکانت مشر، ٹنو مشر، نرمل مشر، ایشور پورا گاؤں ساکن ہریندر سنگھ اور پپو پر نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ تمام ملزم جیل جا چکے ہیں لیکن قتل معاملہ کا اہم ملزم سون برشا ساکن برجیش مشر اب بھی فرار ہیں اور پولس اسے گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ وشیشور اوجھا کے قتل کے اہم گواہ کا جمعہ کی صبح ہوئے قتل سے ایک بار پھر شاہ پور کے دیارا علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ضلع کے سینئر پولس افسر موقع پر کیمپ کئے ہوئے ہیں اور کافی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ 


Share: