مظفرنگر23 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) واٹس ایپ پر مبینہ طور پر قابل اعتراض پیغامات بھیجنے پر واٹس ایپ گروپ کے ایک ممبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس بارے میں بی جے پی کے ایک رہنما نے شکایت دائر کی تھی۔ پولیس کے ایک اہلکار نے آج بتایا کہ بی جے پی کے ذیلی صدر ونیت ٹھاکر نے گروپ ایڈمین اور گروپ کے دیگر ممبران کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ اس کے بعد کل کھتولی شہر میں ایڈمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ٹھاکر کا الزام تھا کہ پوسٹ کئے گئے ایک پیغام سے ایک خاص مذہب کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ٹھاکر کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے کارروائی کی مانگ کو لے کر مظاہرہ بھی کیا۔