ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی اسکولوں اور کالجوں میں بجلی کی قلت کا مسئلہ

بی بی ایم پی اسکولوں اور کالجوں میں بجلی کی قلت کا مسئلہ

Wed, 13 Feb 2019 00:35:49    S.O. News Service

بنگلورو،12؍فروری(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تحت چلائے جانے والے اسکیموں اور کالجوں میں بجلی کی قلت اور عمارتوں کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے متعلق آج بی بی ایم پی کی ایجوکیشن اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین عمران پاشاہ نے بی بی ایم پی کے شعبۂ توانائی اور شعبۂ پلاننگ کے ساتھ میٹنگ کی۔

بی بی ایم پی اسکولوں اور کالجوں میں عموماً بجلی کی قلت کی شکایت رہتی ہے، اس کو دور کرنے کے مقصد سے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی۔اس میٹنگ میں چیرمین نے افسروں کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امتحانات کے موسم میں کسی بھی حالت میں بجلی کی قلت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کا مسئلہ اگر سلجھ گیا تو اسکولوں اور کالجوں میں شام کے وقت بچوں کے لئے ٹیوشن اور امتحان کی تیاری کے لئے سہولت ہوسکتی ہے۔اس سلسلے میں وہ بی بی ایم پی کے محکمۂ تعلیمات کے افسروں کو طلب کرکے ضروری بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد کی جائے گی کہ جن بی بی ایم پی اسکولوں اور کالجوں میں بجلی کا مسئلہ درپیش ہے ان کی یکسوئی کے لئے اگلے بی بی ایم پی بجٹ میں مناسب فنڈز مہیا کرائے جائیں۔


Share: