ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بہترین معیاری زندگی کے لئے ملک بھر میں منگلورو کو اول مقام؛ ورلڈرینکنگ میں مینگلور کا ملا 12 واں مقام

بہترین معیاری زندگی کے لئے ملک بھر میں منگلورو کو اول مقام؛ ورلڈرینکنگ میں مینگلور کا ملا 12 واں مقام

Sun, 26 Mar 2017 20:48:27    S.O. News Service

منگلورو:26/مارچ(ایس اؤنیوز) مینگلور میں بھلے ہی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے اقلیتوں کو کسی نہ کسی بہانے سے نشانہ بنایاجاتا رہا ہو اور  بالخصوص  جانوروں کی نقل وحمل کے نام پر اقلیتوں پر حملے جاری ہوں، مگر ان سب کے بائوجود  ملک میں معیاری زندگی کے لئے ترجیحاتی طورپر منگلورو شہر کو بہترین مقام قرار دیا گیا ہے۔ عالمی سطح کے سب سے بہترین ترجیحاتی مقامات میں بھارت 41نمبر پر ہے تو عالمی سطح کے صحت عامہ کی خدمات کی فہرست میں منگلورو کو 12واں مقام حاصل ہواہے، جس کے ساتھ تجارتی اور تعلیمی سطح پر مشہور منگلورو کے تاج میں ایک اور نگینہ جڑ گیا ہے۔

عالمی ڈاٹا بیس کمپنی کے ویب سائٹ پر سال2017 رینکنگ لسٹ شائع کی گئی ہے۔ جس کے تحت صحت عامہ کی فکر اور خدمات کو انجام دہی کی فہرست میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور جاپان شہروں کو پیچھے چھوڑ کر منگلورو شہر نے 12واں مقام حاصل کیا ہے، شہرکے مشہور میڈیکل کالجس اور اسپتال سروس اس کی اہم وجہ بتائےجارہے ہیں۔

معیاری زندگی کے لئے بہتر اور مناسب مقامات کی فہرست میں عالمی سطح پرسیان فرانسسکو کو پیچھے کرکے منگلورو نے 41 واں مقام حاصل کیاہے، جب کہ آسٹریلیا کا کیان بیرا شہر سر فہرست ہے۔ وینجویلا 143اورکونے نامی شہر آخری مقام پر ہے۔ ایشاء براعظم میں ترکی کے برسا شہر کے علاوہ منگلورو دوسرے نمبر پر ہے۔ براعظم ایشیاء کی بات کریں تو دبئی 9ویں مقام پر ہے ، ابوظہبی 5واں بہترین شہر مانا گیا ہے۔ بھارتی شہروں میں پونا(77)، حیدرآباد(96)،بنگلورو(108)، گرگاؤں (120)، چنئی (128)، دہلی (130)، کولکتہ(138) اور ممبئی (139)ویں  مقام پر ہیں۔ کلی طورپر ملکوں کی فہرست میں بھارت کو 51واں مقام حاصل ہواہے۔ اطلاعاتی سرویس :https://www.numbeo.com


Share: