ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار:دو مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت ، دیگر دو زخمی

بہار:دو مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت ، دیگر دو زخمی

Fri, 20 Jul 2018 22:56:43    S.O. News Service

کھگڑیا،20جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار میں کھگڑیا ضلع کے پسراہا تھانہ علاقے میں دو مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہیں۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب قومی شاہراہ نمبر 31پر دیوتھا گاؤں کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے آپسی تصادم میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ موٹرسائیکل پر سوار یہ تینوں نوجوان ضلع کے مڈئیا تھانہ علاقے کے عالم نگر گاؤں میں واقع اپنے گھر سے بارات میں شامل ہونے نارائن پور جارہے تھے ۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لیکر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب اسی تھانہ علاقے کے ستیش نگر کے نزدیک ٹرک اور پسنجر گاڑی کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ٹرک کے کلینر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ویریندر یادو کی حالت تشویشناک ہے جسے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ سجیت یادو کاکھگڑیا صدر اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔


Share: