ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار: تمام کنٹین منٹ زون میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذہو، تساہلی برداشت نہیں: وزیر اعلی نتیش کمار

بہار: تمام کنٹین منٹ زون میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذہو، تساہلی برداشت نہیں: وزیر اعلی نتیش کمار

Thu, 11 Jun 2020 21:54:28    S.O. News Service

 پٹنہ،11/جون (آئی این ایس انڈیا) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر بہار حکومت نیاب فیصلہ کیا ہے کہ وائرس زدہ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے آج جے ڈی یو ورچوئل کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے اور مارکیٹ آہستہ آہستہ کھولی جارہی ہے۔ لیکن، ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا کے نئے کیس موصول ہورہے ہیں، وہاں لاک ڈاؤن جیسی سختی جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پٹنہ ضلع میں مجموعی طور پر 38 کنٹینمنٹ زون ہیں، اس کے پٹنہ صدر میں 19 متاثرہ علاقے، پٹنہ سٹی میں 10، دانا پور میں 8 اور مسوڑھی بلاک میں ا یک متاثرہ علاقہ ہے۔

واضح ہو کہ گذشہ31 مئی کو مرکزی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ اب ملک میں لاک ڈاؤن کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ ملک کو تین مراحل میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے میں یکم سے 30 جون تک کافی نرمی دی گئی تھی۔ بہار حکومت نے یہ حکم بھی جاری کیا تھا کہ مرکز میں اس فیصلے کا اطلاق ریاست میں کیا جائے گا۔تا ہم ریاست مرکز کی رہنما خطوط کے مطابق آگے بڑھیں گے۔


Share: