پٹنہ، 17 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے لئے بہار میں این ڈی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) لیڈر وششٹھ نارائن سنگھ نے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کی پریس کانفرنس کے ذریعے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے۔سیٹوں کی تقسیم کے لحاظ سے دیکھیں تو سیمانچل کے زیادہ تر سیٹوں پر جے ڈی یو الیکشن لڑے گی۔جس میں کشن گنج اور بھاگلپور بھی شامل ہے۔چھ نشستیں رام ولاس پاسوان کی قومی لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کو ملی ہے۔بہار کی کل 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے اس وقت بی جے پی اور جے ڈی یو 17۔17 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔جبکہ چھ سیٹ حلیف پارٹیاں لوک جن شکتی پارٹی کو ملی ہے۔
کس کو ملی کون سی نشست: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کو بالمکی نگر، سیتامڑھی، جھجھارپور، سپول، کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، مدھے پورا، گوپال گنج، سیوان، بھاگلپور، بانکا، مونگیر، نالندا، کاراکاٹ ، جہان آباد اور گیا سیٹ ملی ۔جبکہ بی جے پی کو مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، شیوہر، مدھوبنی، ارریہ، دربھنگہ، مظفر پور، مہاراج گنج، سارن، اجیار پور، بیگوسرائے، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، پہیلی، بکسر، سہسرام، اورنگ آباد سیٹ ملی۔وہیں لوک جن شکتی پارٹی ویشالی، حاجی پور، سمستی پور، کھگڑیا، جموئی اور نوادہ لوک سبھا سیٹ پر اپنے امیدوار اتارے گی۔بہار میں این ڈی اے کا مقابلہ اپوزیشن پارٹیوں کے مہاگٹھ بندھن سے ہوگاہے۔اس مہاگٹھ بندھن میں کانگریس کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، ہندوستانی عوام مورچہ، قومی لوک سمتا پارٹی، وکاس سیل انسان پارٹی شامل ہے۔ کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں سب کچھ طے کر لئے گئے ہیں۔کہیں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جتن رام مانجھی کی ناراضگی کے سلسلے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جو بھی ناراضگی ہے، وہ دور کر لی جائے گی۔کانگریس نے بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے 11 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کی بات کہی ہے۔دیگر سیٹوں پر مہاگٹھ بندھن کے اتحادی پارٹیاں لڑیں گی۔