ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:7جولائی کوضلعی سطح کا مفت پکوان گیس تقسیم کاری پروگرام : مرکزی حکومت کے منصوبے کے تحت

بھٹکل:7جولائی کوضلعی سطح کا مفت پکوان گیس تقسیم کاری پروگرام : مرکزی حکومت کے منصوبے کے تحت

Sun, 02 Jul 2017 18:45:55    S.O. News Service

بھٹکل:2/جولائی (ایس اؤنیوز)مرکزی حکومت کے’’اوجولا‘‘نامی منصوبے کے تحت مفت میں پکوان گیس تقسیم کاری ضلعی سطح کا پروگرام کمل رام ناتھ شانبھاگ ہال میں 7جولائی کو منعقد جانے کی اطلاع اترکنڑا ضلع پکوان گیس ایجنسیز سنگھ کے صدر بسوراج اوشی مٹھ نے دی ۔

وہ یہاں رائیل اوک ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے منصوبے کی جانکاری دیتے ہوئے اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت اپنے منصوبے کو گیس سپلائی ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کر رہی ہے۔ 7جولائی کو ضلعی سطح کا پروگرام بھٹکل میں منعقد ہوگا جس کی افتتاح رکن پارلیمان اننت کمارہیگڈے کریں گے۔

پروگرا م میں ضلع کے مختلف مقامات سے مستفیدین شریک ہونگے۔ سال 2011کی فہرست کے مطابق جو خاندان پکوان گیس نہیں رکھتے انہیں منتخب کیا گیا ہے، اگر کسی نے گیس حاصل کی ہے تو ان کانام خارج کیا جائے گا۔ مفت پکوان گیس خاندان کی خاتون کے نام جاری کرنے کی اطلاع دی ۔ اس موقع پر سنگھ کے اُدئیے نائک، وی این نائک، گنیش آچاریہ ، شانتارام نایک  نابط دامودی وغیرہ موجود تھے۔


Share: