بھٹکل:یکم مارچ (ایس اؤ نیوز )تعلقہ کے ہاڈولی میں وحشیانہ قتل کو 5-6دن گزرگئے لیکن بھٹکل کی عوام ابھی تک اس حادثے کو بھلا نہیں پا رہی ہے ۔ جمعہ کو ہونےو الے اس بہیمانہ قتل سے صرف 2گھنٹے پہلےمقتولین اور قاتلوں کے درمیان جائیداد کو لے کرجھگڑا ہوا تھا، جس کی آڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل آڈیو کے بعد بتایا جارہا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان ہوئے اس جھگڑے میں شمبھو بھٹ کی ملکیت والی جائیداد کو تین حصوں میں تقسیم کرتےہوئے ایک حصے کی مانگ رکھنے ، اور ایک ملزم بیوہ ودیا بھٹ کو زندگی بھر نان نفقہ (وظیفہ) دینے کےمتعلق باتیں ہوئی ہیں۔ حملہ کے لئے آگے بڑھنے والے ونئے بھٹ کو شمبھو بھٹ نے چیلنج کرنے اور جواب میں مار کر کار کی ڈکی میں لےجانے کی دھمکی دینے والی باتیں سنائی دیتی ہیں۔ اسی جھگڑے کے درمیان شمبھو بھٹ نے ملزم ونئے بھٹ کے والد، قتل کے ملزم شری دھربھٹ سے سوال کرتاہے کہ ’کیاتم برہمن ہو؟‘۔ مشتعل شری دھر بھٹ پلٹ کر سوال کرتاہے کہ ’اگر ایسا ہے تو کیا تم برہمن ہو‘؟۔ اپنی بات جاری رکھتےہوئے شری دھر بھٹ سنسکرت کا شلوک دہراتے ہوئے کہتا ہے کہ ’جو کوئی بات کرتاہے، غلطی کرتاہے وہی اس کا پھل کھاتاہے‘۔اور یہ بات کبھی کسی زمانےمیں بھی جھوٹ نہیں ہوتی ۔ ایسا کہنے والے شری دھر بھٹ اپنے بیٹے کے ساتھ قتل کے الزام میں جیل چلے جانا ستم ظریفی نہیں تو اور کیا ہے۔ اس کے بعد بھی جھگڑا جاری رہتاہے۔ اب ونئے بھٹ ، شمبھو بھٹ کو دھمکی دیتےہوئےکہتاہےکہ آج نہیں تو کل ، تیرے بیٹے کو نکال دونگا۔ اور تجھے لاولد کردونگا۔ اگر حالات بگڑے تو تمہارے گھر کے سبھوں کو نکال دونگا۔ تجھ سے زیادہ ویدوں کاپاٹ مجھے بھی پتہ ہے۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد شمبھو بھٹ کے باغ میں قتل کا بازار گرم ہوتاہے۔