ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:چتراپور سرکاری پرائمری اسکول کی طالبات کھیل مقابلوں میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل:چتراپور سرکاری پرائمری اسکول کی طالبات کھیل مقابلوں میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

Thu, 17 Nov 2016 16:25:15    S.O. News Service

بھٹکل:17/نومبر (ایس او نیوز) ہوناور میں منعقدہ ضلعی سطح کے پرائمری اسکول کھیل مقابلوں میں بھٹکل تعلقہ چتراپور کی سرکاری پرائمری اسکول کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ  پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

100میٹر کی دوڑ  میں سیمارمیش نائک اور 80میٹر ہر ڈلس میں لتا پانڈورنگا نائک اول مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر اسکول ترقی بورڈ کے صدر ، ممبران، صدر مدرس ، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے مبارکبا دی پیش کی ہے۔


Share: