بھٹکل:12/فروری (ایس او نیوز)نیتاجی اسپورٹس کلب بھٹکل اور مہالے سماج سدھارنا سنگھ سونارکیری بھٹکل کے اشتراک سے مہالے طبقہ کے درمیان منعقدکئے گئے ضلعی سطح کے ٹنیس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں کاروار کی کاروار سپر کنگ ٹیم چمپئین اور انکولہ کی کال بھیرؤ ا اسپورٹس کلب رنر اپ کا انعام جیتاہے۔
بھٹکل مہالے سنگھ کے صدر شیوانند رام چندر مہالے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کھیل مقابلوں سے آپسی پیار ومحبت اور اتحاد کا مظاہرہ ہوتاہے۔ اجلاس کی صدارت نیتاجی اسپورٹس کلب کے صدر وشوناتھ سدھاکر مہالے نے کی۔ اُڈپی ضلع کے اشوک نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کھیل کے میدان بہترین مظاہرہ کئے شطرنج کھلاڑی یوگ راج وویک مہالے بیلگام اور یونیورسٹی سطح پر فٹ بال کھلاڑی اکشھئے شروڑ کر کاروار کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر کئی ذمہ داران موجود تھے۔ بیلگام کے وویک مہالے نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔