ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:منڈلی کا ایک شخص 15 دنوں سے لاپتہ : پولس تھانے میں شکایت درج

بھٹکل:منڈلی کا ایک شخص 15 دنوں سے لاپتہ : پولس تھانے میں شکایت درج

Tue, 07 Feb 2017 20:13:23    S.O. News Service

بھٹکل:7/فروری    (ایس او نیوز)باہر گھومنے کی بات کہتے ہوئے 24جنوری کو گھر سے نکلا ایک شخص گھرنہیں لوٹنے اور لاپتہ ہونے کے متعلق  بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت منڈلی کا مکین ماہی گیر مزدور کرشنا ابن رامانائک (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سیدھا سادہ جسم، گول چہرہ ، بائیں ہاتھ پر پرانے زخموں کے نشان ہیں۔ کنڑا، ہندی اور کونکنی زبان جانتاہے۔ اس سلسلے میں پریشان ہوئی ان کی بیوی سویتا نے پولس تھانے میں لاپتہ ہونے کی شکایت درج کی ہے۔ پولس کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہی ہے۔


Share: