ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:محکمہ پنچایت کے ملازمین کو دیگر محکمہ جات کے کام نہ دینے کا مطالبہ لے کر میمورنڈم

بھٹکل:محکمہ پنچایت کے ملازمین کو دیگر محکمہ جات کے کام نہ دینے کا مطالبہ لے کر میمورنڈم

Tue, 31 Oct 2017 20:35:32    S.O. News Service

بھٹکل:31/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہگرام پنچایت کے ملازمین نے دیگر محکمہ جات کے کاموں کو انہیں تعینات نہیں کئے جانے کا مطالبہ لے کر دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ ملازمین سنگھ کی طرف سے تعلقہ پنچایت افسران کو میمورنڈم سونپا۔

گرام پنچایت میں ٹیکس وصولی، مہاتما گاندھی روزگار منصوبہ ، سوچھ بھارت مشن، مختلف رہائشی منصوبہ جات کا نفاذ، ای۔جائیداد کی دیکھ ریکھ، پینے کے پانی کی تقسیم کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پنچایت کے بنیادی اور روزمرہ کے کاموں میں چوکس رہتے ہوئے کام کرنا ہماری مجبوری ہے، یہ سب کرتے ہوئے ریت کی جانچ پڑتال ، فصل کا سروے سمیت دیگر محکمہ جات کے کاموں کو تعینات کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جانے سے گرام پنچایت کے بنیادی کاموں کو انجام دینا مشکل ہورہاہے اور ترقی جات کام سست روی کا شکار ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ناراضگی مول لینے کا خوف ستا رہاہے۔ اسی لئے محکمہ کے ذمہ دار دیگر محکمہ جات کے کاموں کا صاف انکار کریں، اس سلسلے میں جو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں وہ واپس لینے کی بات میمورنڈم میں تحریر کی گئی ہے۔ تعلقہ پنچایت افسران کی طرف سے معاون ڈائرکٹر وشوناتھ کوٹیان نے میمورنڈم قبول کیا۔ دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ ملازمین سنگھ کے تعلقہ صدر مہیش وی نائک، نائب صدر راجیشوری چنداور، اُدئیے بورکر، ناگراج امبیگا ، دتو، شری دھر نارائن گونڈ، شری نواس ، روہی داس وغیرہ موجود تھے۔


Share: