بھٹکل:یکم نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ماروکیری کے کترے ، گونڈرکیری میں نوتعمیر شدہ برج کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گونڈرکیری میں ایک برج کی تعمیر بہت ضروری تھی کیونکہ یہاں مقیم باشندوں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔ انہوں نے دیہی عوام کو تیقن دیا کہ آئندہ دنوں میں گونڈرکیری کے لئے پکی سڑک تعمیر کرنے کے لئے سرکاری سطح پر امداد منظور کراونگا۔
اس موقع پ ر دیہی عوام نے دیہات میں پچنگ، سڑک تعمیر، بجلی کھمبوں کی تبدیلی ، آنگن واڑی عمارت کی تعمیر سمیت کئی مطالبات پر مشتمل ایک درخواست سونپی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا ، ماروکیری گرام پنچایت صدر نارائن ہیبار، نائب صدر ناگما گونڈ، گرام پنچایت ممبر موہن گونڈ۔ شیوانند ہیبار، شری کنٹھ ہیبار، گنپیا گونڈ، ایم ڈی نائک، کے جے نائک، شئیلیندر جین وغیرہ موجود تھے۔