بھٹکل :۲۰/تمبر (ایس او نیوز)طلبا براداری ڈگری مکمل ہونے کے بعد روزگار کے لئے پتہ ماری کرنے کے بجائے خود اپنی صنعت شروع کرتے ہوئے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کے متعلق غورو فکر کرنے کی بات انجمن ڈگری کالج کے لکچرر غانم محتشم نے کہی۔
وہ یہاں شری گرو سدھیندرا بی کام ڈگر ی کالج میں منعقدہ ’’کمپنی کا قیام اور اس کے متعلق دستاویزات‘‘نامی عنوان کے ورکشاپ میں وہ خطاب کررہے تھے۔ کالج پرنسپال ویریندر شانبھاگ نے پروگرام کی صدارت کی۔ طالبات منیشا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی ۔ لکچرر ناگیش پربھو نے نظامت کی۔