بھٹکل:11/فروری (ایس او نیوز)منگلورو یونیورسٹی کے کالج میں فروری 1اور2کو منعقد ہوئے بین الاقوامی سمینار میں مرڈیشور کی بینا وئیدیا کامرس اینڈ سائنس کالج کے طلبا نے شرکت کرتے ہوئے اپنا مقالہ پیش کرکے کالج کانام روشن کیا ہے۔
بیناوئیدیا کالج کے طلبا ابھئے نایک، محمد فضل، سیمانائک، عمیمہ ، اشونی نائک، چندریکا ہری کانت، سواتی نائک اور وئیشالی پائی نے ڈاکٹر سی کے ہیبار اور پرسال مہالے کی رہنمائی میںاپنے مقالوں کی تیاری کرتےہوئے سمینار میں پیش کیا تھا۔ جس میں سے 6طلبا کے مقالے بین الاقوامی رسالے میں شائع ہوکر اپنی اہمیت و خاصیت کا مظاہرہ کیا ہے۔سمینار میں شرکت کئے تمام طلبا کو کالج انتظامیہ کے صدر منکال وئیدیا، ڈائرکٹر پشپ لتا ، پرنسپال رویندر کائی کنی اور پروفیسر حضرات نے مبارکبادی پیش کی ہے۔