بھٹکل:۹/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل زرعی اور دیہی ترقی کو آپریٹیو بینک (پی ایل ڈی ) سیاسی چالبازیوں کا اکھاڑہ بنتا نظر آرہا ہے۔ بینک کے صدر سنیل بی نائک کے خلاف عدم اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے بینک کے 9ڈائرکٹروں نے جمعہ کو بینک کے جنرل مینجر کو اپیل سونپی ہے۔ بینک کے 9ڈائر کٹروں نے دستخط کردہ اپنی اپیل میں بینک کے صدر سنیل نائک پر الزام لگایا ہے کہ بینک کے ہرمعاملے میں صدر ڈکٹیٹر شپ کا رویہ اپناتے ہیں، متعلقہ عدم اعتمادی کا خط کوآپریٹیو آفیسر کے ذریعے کو آپریٹیو الیکشن کمشنر کو ارسال کئے جانے کی بینک کے ذرائع نے خبر دی ہے ۔ ڈائرکٹروں کے عدم اعتماد پر صدر سنیل نائک نے کہا کہ متعلقہ خط میں 9ڈائرکٹروں کا دستخط کرنا ممکن نہیں ہے، ہو سکتاہے کچھ ڈائرکٹروں کی جعلی دستخط کی گئی ہو، بہت جلد اس کے متعلق پوری جانکاری ملنے کی بات کہی۔