ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: گانجہ بیچنے کے الزام میں آٹورکشا ڈرائیور گرفتار

بھٹکل: گانجہ بیچنے کے الزام میں آٹورکشا ڈرائیور گرفتار

Sat, 24 Sep 2022 19:55:58    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) شہر کے ساگر روڈ ،گلمی کراس کے قریب عوامی جگہ پر گانجہ بیچنے کے الزام میں ایک آٹو ڈرائیور کو بھٹکل مضافاتی  پولس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے پاس سے  2500روپئے مالیت کا 209گرام وزنی گانجہ اور 200روپئے نقد ضبط کر لئے ہیں۔

ملزم کی شناخت ہیبلے ، حنیف آباد کے طلحہ اسٹریٹ کے مکین سید موسیٰ ابن سید احمد (22) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔

پولس کی دی گئی اطلاع کے مطابق ملزم  24ستمبر بروز سنیچر کی صبح 30-11بجے ساگرروڈ کے گلمی کراس کے قریب  عوامی جگہ پر غیر قانونی طورپر گانجہ بیچ رہاتھا  جس کے   دوران پولس نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں اسے گرفتارکرلیا۔

ملزم کے خلاف مضافاتی پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔


Share: