بھٹکل:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)ایک طالبہ کنوئیں میں کود کر خود کشی کئے جانے کا واقعہ جالی پنچایت حدود کے ہرلی سال میں جمعہ کی شام 30-03بجے پیش آیا ہے۔
خود کشی کردہ طالبہ کی شناخت بی ایم ناگ شری (19) بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق طالبہ گھر میں اپنے بھائی کی آنکھ بچا کر ٹائلٹ کی طرف چلتے ہوئے جاکر کنوئیں میں کودنےکی بات کہی جارہی ہے۔ مہلوکہ کے متعلق بتایاگیا ہےکہ وہ منگلورو کی ایم ای ٹی انجنئیرنگ کالج میں بی ای 6سمسٹر میں زیر تعلیم تھی۔ بخار میں مبتلا طالبہ سنیچر کو ہونےو الی امتحان کی ٹھیک سے تیاری نہیں کئے جانےکی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر خود کشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا ہے۔ معاملے کو لے کر پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔