بھٹکل:20؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) 25ڈسمبر کو عیسائی مذہب کے لوگ کرسمس تہوار مناتے ہیں۔ کرسمس سےپہلے کئی ایک رسم و رواج انجام دی جاتی ہیں، بتایا گیا ہے کہ کرسمس سے قبل سانتاکلاس کے ساتھ ہر گھر پہنچ کر یہ پیغام دیاجاتاہے کہ کرسمس تہوار آنے والا ہے۔ سانتا کلاس کا نام آتے ہی بچے کھل کھلااٹھتے ہیں اور سانتا کلاس کے ساتھ بچوں کا ہجوم پیچھے پیچھے آتاہے۔
ہرسال کی طرح امسال بھی سانتاکلاس کرسمس تہوار کا پیغام پہنچانےکے لئے گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ عیسائی مذہب کے ماننے والے اس موقع پر بڑی گرم جوشی کے ساتھ کئی پروگراموں کا اہتمام کرتےہوئے جشن مناتے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر ہرگھر میں خوشی کا ماحول ہوتاہے۔ تہوار کے خوشیوں میں شامل ہوتےہوئے سانتا کلاس گھر گھر پہنچ کر پیغام پہنچانے کا کام فی الحال جاری ہے۔
تعلقہ میں منڈلی کے لیڈی آف لارڈس ماتا چرچ کے فادر پریم کمار کی قیادت میں نوجوان لڑکے اورلڑکیاں سانتاکلاس کے ساتھ جیسس کا پیغام پہنچانے کے لئے منڈلی کے چرچ سے نکل کر بھٹکل شہر کے اہم گھروں تک پہنچ کر نئے سال کی مبارکبادی دے رہے ہیں اور تہوار کی اہمیت بتائی جارہی ہے۔ اس بات کی التجابھی کی جارہی ہے کہ وہ بھی اپنے گھر میں جیسس کے پیغام کا مطالعہ کرتےہوئے پرارتھنا کریں۔