ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پریش میستا کی موت پر رکن اسمبلی بننے والے سنیل نائک ، اب کی بار کیسے بنیں گے ایم ایل اے ؟

بھٹکل: پریش میستا کی موت پر رکن اسمبلی بننے والے سنیل نائک ، اب کی بار کیسے بنیں گے ایم ایل اے ؟

Mon, 17 Apr 2023 21:24:46    S.O. News Service

بھٹکل :17؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) سال 2018کے ودھان سبھا اسمبلی انتخابات میں ہوناور کے پریش میستا کی موت کےسہارے رکن اسمبلی بننے والی سنیل نائک، اس مرتبہ کس بنیاد پرانتخابات جیتیں گے؟ یہ سوال بھٹکل کے عوام میں گردش کررہا ہے۔

مقامی کنڑا روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے پریش میستا کی موت کو قتل ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کی موت کوطبعی قرار دیتے ہوئے رپورٹ داخل کی تھی۔ اس کی کڑی مذمت کرتےہوئے اسی وقت کارروائی کرنے کے بجائے رکن اسمبلی سنیل نائک نے  پورے معاملے کو ہی نظر انداز کرتےہوئے رائے دہندگان کو بہلانے کاکام کیا۔ ماحول میں عوام کی زبانوں سے نکلنے والی باتوں پر دھیان دیں تو کہہ رہے ہیں کہ میستا کی موت کو انتخابات کے دوران بھرپوراستعمال کیاگیا پھر اس کے بعد اس کے خاندان کو کم سےکم سرکاری ملازمت دینی چاہئے تھی یا خصوصی سہولیات فراہم کرنےکی کوشش کرنی چاہئے تھی، مگربھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے اُنہیں کسی بھی طرح مطئن کرنے کی کوشش نہیں اس معاملہ کو لے کر وہ اب بھی بالکل خاموش ہیں۔

کنڑا رپورٹ کے مطابق اب کی بار سنیل نائک اپنے مفاد کی خاطر نئے نئے حربے استعمال کررہے ہیں جس پر خود بی جے پی کےکارکنان عدم اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔ جس رکن اسمبلی کے پاس اخلاق ہی نہ ہوں اس سے کیا امید کی جاسکتی ہے؟ اس کے باوجود پارٹی لیڈران پھر ایک بار انہی کو ٹکٹ دئیے جانے سے بھٹکل ہوناور حلقہ میں بی جےپی کی حالت راکھ تلےچنگاری کی مانند ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل کارکنان کو نظراندازکئے جانےوالی پارٹی کوکارکنان اور رائےدہندگان اس مرتبہ سبق سکھانےکے انتظارمیں ہیں۔ حلقہ میں عوامی سطح پر چلنے والی آپسی باتوں میں کہاجارہاہے کہ پورے سیاسی نظام کو برباد کرکے، اب ہندو مسلم فساد کے سہارے یہ شخص اپنا ووٹ بینک محفوظ کرنےکی کسرت میں مگن  رہنےپرعوام نفرت کی نگاہوں سے دیکھ رہےہیں۔


Share: