ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مرڈیشور کے قریب سرکاری بس اور بائک کے درمیان ٹکر :بائک سوارہلاک

بھٹکل: مرڈیشور کے قریب سرکاری بس اور بائک کے درمیان ٹکر :بائک سوارہلاک

Wed, 01 Nov 2017 20:30:25    S.O. News Service

بھٹکل:یکم نومبر (ایس اؤنیوز) یہاں مرڈیشور کے قریب بیلور نیشنل ہائی وے پر ہوئی بس اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت  ضلع گدگ کے رون تعلقہ کے مکین رمیش ہنومنتا گیلور (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوری بائک پر سوار رمیش منکی سے کارکلا کی طرف سے جارہا تھا، جبکہ بس بھٹکل ڈپو سے ہوناور جارہی تھی۔ حادثہ  بدھ کی صبح مرڈیشور کے بائیلورنیشنل ہائی وے 66 پرپیش آیا۔

حادثے میں شدید طور پر زخمی رمیش کو  بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد پولس نے ایمبولنس کے ذریعےزائد علاج کے لئے اُڈپی اسپتال کی طرف روانہ کیا تھا مگر دوران سفر ہی ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے بعدا سکی نعش کا بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد خاندان والوںکی گئی ۔پولس ذرائع نے خبردی ہے کہ مہلوک رمیش کارکلا میں مزدوری کاکام کرتاتھا۔ معاملے کو لے کر مرڈیشور پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔


Share: