ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: حجاب معاملےکو حل کرتےہوئےتعلیمی اداروں میں امن بحال کرنےکا مطالبہ لےکر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی طرف سے ڈی سی کے نام میمورنڈم

بھٹکل: حجاب معاملےکو حل کرتےہوئےتعلیمی اداروں میں امن بحال کرنےکا مطالبہ لےکر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی طرف سے ڈی سی کے نام میمورنڈم

Sun, 13 Feb 2022 19:51:58    S.O. News Service

بھٹکل:13؍ فروری (ایس اؤ نیوز) ریاست بھر کی مختلف کالجوں میں جاری حجاب معاملےکو جلد ختم کرتےہوئے طلبا کو تعلیمی ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کرتےہوئےجماعت اسلامی ہند بھٹکل نے ڈپٹی کمشنر کے نام بھٹکل تحصیلدار کو  میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم کی خواندگی کرتے ہوئے جناب شوکت خطیب نے بتایا کہ اُڈپی کی سرکاری پی یو کالج سے شروع ہوا حجاب معاملہ ریاست کی مختلف کالجوں تک پھیل گیا ہے جس کےنتیجےمیں تعلیمی اداروں میں بدامنی پیدا ہوگئی ہے ، تعلیمی اداروں میں امن بحال کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ حجاب معاملہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اخبارات کی سرخیوں میں ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوئی ہے۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ چند مفاد پرستوں کی وجہ سے یہ معاملہ سیاسی رنگ اختیار کرگیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ چند مقامات پر فساد اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔

قرآن و حدیث کے مطابق حجاب اسلام کا ایک حصہ ہے۔ اس پر پابندی عائد کرنا دین، وقار، احترام، پرائیویسی اور مساوات جیسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی ۔ حجاب کے تعلق سے ہم اپنا نقطہ  نظر واضح کرتے ہیں کہ یہ ایک مذہبی اور جذباتی معاملہ ہے۔ مذہبی معاملے کے متعلق مناسب فیصلہ کیاجائے اور اقلیتوں میں اعتماد کی فضا بحال کیا جائے۔ تحصیلدار ایس روی چندر نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے قائم مقام امیرمقامی مجاہد مصطفیٰ، ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا، مولوی سید یاسر برماور ندوی، محمد یونس رکن الدین، فاروق ماسٹر، ابوبکر صدیق رکن الدین ، عبدالجبار اسدی سمیت کئی خواتین موجود تھیں۔


Share: