بھٹکل :23/ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کی مشہور سوسائٹیوں میں سے ایک جنتا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی نےگذشتہ سال میں 151.50لاکھ روپئے کا منافع کمایا ہے۔ نیو انگلش ہائی اسکول ہال میں منعقدہ سوسائٹی کے سالانہ جلسہ میں سوسائٹی کے صدر منکال وئیدیا نے تخمینہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کے ضلع میں 12شاخیں ہیں، سوسائٹی معاشی سرگرمیوں کے ساتھ سماجی خدمت کے میدان میں بھی کئی کاموں کو انجام دے رہی ہے، خاص کر غریب طلبا ، مریض ، مذہبی سرگرمیوں اور کھیل وغیرہ کے میدانوں میں امداد کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر کئی شئیر داروں نے اپنی طرف سے صلاح مشورے دئیے۔ جنرل مینجر اشوک ایس ہیگڈے نے استقبال کرتے ہوئے رپورٹ کی خواندگی کی۔ کمٹہ شاخ کے مینجر ڈی ایل نائک نے شکریہ اداکیا۔ سوسائٹی کے نائب صدر ناگپا نائک، ڈائرکٹر سبرائے نائک، کرشنانائک، پرمیشور دیواڑیگا، کرشنانند پائی ، پرمیشور نائک ، وینکٹ رمن موگیر ، لکشمی نائک وغیرہ موجود تھے۔