ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: جماعت اسلامی ہند بھٹکل کا وفد بھائی چارگی کا پیغام لئے وینکٹ رمن مندر پہنچاتو مندر انتظامیہ نےپرتپاک استقبال کیا

بھٹکل: جماعت اسلامی ہند بھٹکل کا وفد بھائی چارگی کا پیغام لئے وینکٹ رمن مندر پہنچاتو مندر انتظامیہ نےپرتپاک استقبال کیا

Wed, 01 Feb 2017 19:43:23    S.O. News Service

بھٹکل:یکم فروری   (ایس او نیوز)بھائی چارگی ، خیر سگالی اور آپسی رواداری کا پیغام لئے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کا ایک وفد ناظم ضلع محمد طلحہ سدی باپا کی قیادت میں آسارکیری کی نچل مکی وینکٹ رمن مندر میں دھرمستھل اجیرے کے شری برہمانندسرسوتی سوامی جی سے ملاقات کرنے پہنچاتو مندر انتظامیہ کے صدر سمیت تمام ذمہ داران نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلے لگاکر خوشی ومسرت کا اظہار کیا۔

مندر انتظامیہ دفتر میں وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مندر انتظامیہ صدر ڈی بی نائک نے مسلمانوں کے ایک دفد کی خیر سگالی اور بھائی چارگی کے ساتھ امن کی خاطر ملاقات کئے جانے پر بہت ہی مسرت کااظہار کیا اور وفد کے سامنے  مندر کی مختصر تاریخ پیش کی۔مندر انتظامیہ کے  ذمہ داران نے جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے وفد کو پورے مند رکا نظارہ کرایااور بہترین  خاطر تواضع کی۔ جماعت کے وفد نے تمام ذمہ داران اور نامدھاری سماج کے لیڈران سے امید ظاہر کی کہ اسی طرح شہر میں مسلمانوں کی طرف سے منعقد ہونےو الے پروگرامات میں وہ بھی وفد کے ساتھ دورہ کریں تاکہ ہماراملنا جلنا جاری رہے اور آپسی بھائی چارگی میں مضبوطی ہو۔ جس کی ذمہ داران خوش دلی کے ساتھ آمادگی ظاہر کی۔ اس موقع پر بابو ماسٹر، ستیش کمار، گوند نائک، وکیل راجیش نائک ، دینیش نائک کے علاوہ نامدھاری سماج کے ذمہ داران موجود تھے۔ جب کہ  جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے وفد میں امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ ، سید اشرف برماور ، محمد یونس رکن الدین  اور محمد رضامانوی موجود تھے۔


Share: