بھٹکل:18؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)جالی روڈ پر واقع ارشد کیاشو انڈسٹریز کا نام بدنام کرنے کی غرض سے انڈسٹریز کےسابقہ ملازم کو پی ایف (ایملائز پروائڈنٹ فنڈ)فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر جعلی دستاویزات بنانے کےالزام میں بھٹکل شہری تھانہ پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کی شناخت راجیش دیواڑیگا(30) کے طورپر کی گئی ہے۔ ملزم کے پاس سے مختلف ہائی اسکولوں اور مختلف کمپنیوں کے سکے (مہرے) بھی ضبط کرلئے گئےہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم راجیش، ساگر کے ایک شخص سے مہرے بنایا کرتاتھا۔ ملزم نے جب پی ایف کےلئے دستاویزات تیار کرکے ہبلی کی آفس کو بھیجا تو وہاں عملے نے دستاویزات کی جانچ کے دوران پایا کہ متعلقہ دستاویزات پر لگائی گئی دستخط اور ان کے پاس موجود دستخط میل نہیں کھارہی ہے تو دستاویزات کمپنی مالک کو بھیجا گیا جس کے نتیجے میں جعل سازی کاپتہ چلا ۔ واقعے کا علم ہوتے ہی ارشد کیاشو انڈسٹریز کے مالک محمد ابراہیم رکن الدین نے پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی اور پولس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
ملزم راجیش بنگلورو ، میسور، چکبلاپور اور چکمنگلورو جیسےمقامات کے اسکولوں اور انڈسٹریز وغیرہ کےمتعلق بھی جعلی دستاویزات تیار کرنےکی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ پولس نے ملزم راجیش کو عدالت میں پیش کرتےہوئے لین دین کی مکمل چھان بین کےلئے پولس کسٹڈی میں لیا ہے۔
اترکنڑا ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر اور ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ کی رہنمائی، بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی ایپا کی نگرانی اور سی پی آئی دیواکر کی قیادت میں پی ایس آئی سما بی ، یلپا مادر، ایچ کوڈگونٹی اور ان کی ٹیم نے متعلقہ کارروائی انجام دی ہے۔