ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: تیرن مکی چرچ کے قریب 2بائک آپس میں ٹکرانے کا نتیجہ 1ہلاک 2شدید زخمی

بھٹکل: تیرن مکی چرچ کے قریب 2بائک آپس میں ٹکرانے کا نتیجہ 1ہلاک 2شدید زخمی

Wed, 02 Aug 2017 19:55:16    S.O. News Service

بھٹکل :2/اگست (ایس اؤنیوز)کائی کنی تیرن مکی چرچ کے روبرو قومی شاہراہ پر منگل کی رات2بائک کے درمیان ہوئی آپسی تصادم میں ایک جائے وقوع ہی ہلاک ہونے اور 2شدید زخمی ہوکر اسپتال میں داخل ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

حادثے میں شرالی کے کوٹیباگیلو کے مکین بائک سوار چندرشیکھر چوڑونائک جائے واردات پر ہلاک ہواہے تو سرپن کٹا کے مہیش منجوناتھ نائک اور اننت سکرا نائک شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ منگل کی رات چندرشیکھر چوڑو نائک بائک پرمرڈیشور سے شرالی جارہا تھا تو مہیش اور اننت بائک کے ذریعے شرالی سے مرڈیشور کی طرف روانہ تھے۔ اسی دوران قومی شاہراہ پر دونوں بائک آمنے سامنے سے ٹکرانے کی وجہ سے چندرشیکھر کے سر سمیت کئی حصوں پر شدید چوٹیں آئیں اور وہیں جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مہیش اور اننت کے پیر، پیٹ وغیرہ پر گہری چوٹیں آئی ہیں، انہیں فوری طورپر اسپتال میں داخل کرنے کے بعد چندرشیکھر کی نعش بھٹکل سرکاری اسپتال کے نعش خانے روانہ کی گئی ۔ حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے قومی شاہراہ پر ٹرافک نظام متاثر رہا، معاملے کو لےکر مرڈیشور پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے، پی ایس آئی بھیم سنگھ لمانی جانچ کررہے ہیں۔

IMG-20170802-WA0001.jpg


Share: